لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کھاد کی ذخیرہ اندوزی ، گراں فروشی کے سد باب کی ہدایت کر دی ، حمزہ شہباز نے کہا کہ مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبہ بھر میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے فوری سدباب کا حکم دے دیا ، حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ انتظامیہ کاشتکار کو کنٹرول نرخ پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائے، اضلاع میں مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ کھاد کی فراہمی اور فروخت کے عمل کو موثر میکنزم تشکیل دے کر باقاعدہ مانیٹر کیا جائے، کاشتکار میرے بھائی ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ کاشتکار کو کھاد کی فراہمی کے عمل میں متعلقہ محکمے بھرپور کردار ادا کریں۔