وزیر اعلی عثمان بزدارایک بار پھر بازی لے گئے، پنجاب میں ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کیلئے بڑی  رقم مختص

وزیر اعلی عثمان بزدارایک بار پھر بازی لے گئے، پنجاب میں ریسکیو ایئر …

  

لاہور( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارایک بار پھر بازی لے گئے، ریسکیوسروسز کے شعبہ میں تاریخ ساز اقدام کرتے ہوئے پنجاب میں ریسکیو ایئر ایمبولینس پراجیکٹ  کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ایئر ریسکیو سروس پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021ـ22ء میں شامل کر لیا گیا ہے،کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے ائیر ریسکیو سروس کے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ایئرریسکیو سروس کے لئے ایک ارب 16 کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں ،ریسکیوائیرایمبولینس کے ذریعے پنجاب کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں تک رسائی ممکن ہوگی، مریضوں کو ریسکیو کی تیز ترین سہولت میسر آئے گی،ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس سے حادثات کے زخمیوں اور دیگر قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکیں گی۔انہوں  نے  کہا  کہ  ریسکیو ایئر ایمبولینس منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، انشاء اللہ یہ منصوبہ رواں مالی سال شروع ہو جائے گااور اس منصوبے سے ریسکیو سروسز میں انقلاب آئے گا، یہ خالص مفاد عامہ کا منصوبہ ہے، اسے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ،  پنجاب کو جنوبی ایشیا کی پہلی ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

ریڈیو پاکستان لاہور کے میزبان سلیم زبیری کو آؤٹ سٹینڈنگ کیٹگری  کا حامل فن کار قرار دے دیا گیا

ریڈیو پاکستان لاہور کے میزبان سلیم زبیری کو آؤٹ سٹینڈنگ کیٹگری  کا حامل فن … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.