وفاقی وزیر غلام سرورخان نے نواز شریف پر ایسا سنگین الزام عائد کردیا کہ ن لیگی تلملا اٹھیں 

وفاقی وزیر غلام سرورخان نے نواز شریف پر ایسا سنگین الزام عائد کردیا کہ ن لیگی …

ٹیکسلا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا کہ ن لیگ  کا منشور سیاست میں آکر پیسہ بنانا ہے،سابق  وزیراعظم میاں نواز شریف باہر بیٹھ کر  بھارت  کی  خفیہ  ایجنسی را اور اسرائیلی  ایجنسی  موساد سے رابطے میں ہیں اور ملکی اداروں کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق واہ کینٹ میں جی ٹی روڈ تا سیمنٹ فیکٹری تین کلومیٹر روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام  سرور  خان نے کہا کہ  اگلی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کےلیے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے اور ہم اپنے حلقے کے بچیوں کے تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں،مسلم لیگ ن  اس علاقے سے چھ مرتبہ منتخب ہوئی لیکن علاقے کی ترقی کا نہ سوچا۔

انہوں  نےکہا کہ میرا لیڈر اپنےساتھ کسی بد دیانت کو برداشت نہیں کرسکتا،ن لیگ اوپر سے نیچے تک دو نمبروں کا ٹولہ ہے، ان کا مقصد ملک کو لوٹنا ہے عوام کی خدمت نہیں، ن لیگ نے 35سال کی حکومت میں صرف عوام کو لوٹا ہے،بیرون ممالک میں بیٹھ کر ملک اور ملکی ادروں کے خلاف بات کرنے والوں کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں  ہے۔

وفاقی  وزیرکاکہناتھا کہ سیاست کوعبادت سمجھ کرکرتاہوں اورعوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح  ہے،عوام سےکئےگئےوعدے ہرصورت پورے کرنےکاعزم لےکرمیدان سیاست میں آیا تھا،علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا .

مزید :

علاقائیپنجاباٹک




Source link

About Daily Multan

Check Also

  عید الاضحیٰ صفائی آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے 19ہزار ملازمین کی چھٹیاں منسوخ،ماحول دوست بیگز کی فراہمی کیئیےماڈل کیمپ لگیں گے

  عید الاضحیٰ صفائی آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے 19ہزار ملازمین کی چھٹیاں …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.