وقت سے پہلے ملک میں عام انتخابات ہوں تو کونسی جماعت جیتے گی ؟ دلچسپ نتائج  منظرعام پر

وقت سے پہلے ملک میں عام انتخابات ہوں تو کونسی جماعت جیتے گی ؟ دلچسپ نتائج  …

لاہور (ویب ڈیسک) انتخابات قبل از وقت ہوئے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور  پاکستان تحریک انصاف میں سخت مقابلے کی توقع ہے, سروے کے مطابق 29 فیصد پاکستانیوں نے وقت سے پہلے انتخابات کی صورت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جبکہ 28 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کو پہلی چوائس قرار دیا، 15 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔

نجی ٹی وی  جیو نیوز کے مطابق آئی پور کے حالیہ سروے کے مطابق صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے پنجاب میں 46 فیصد نے (ن) لیگ، سندھ میں 44 فیصد نے پیپلز پارٹی، کے پی کے میں 44 فیصد نے پی ٹی آئی کو جبکہ بلوچستان میں 20 فیصد نے حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو ووٹ دینے کی بات کی۔2018 کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں 4 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ اسی عرصے میں پاکستان مسلم لیگ ن اپنی مقبولیت میں 5 فیصد کا اضافہ کرسکی ہے۔

سروے کے مطابق پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں 2018 کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

فیصل آباد میں شادی سے انکار پر لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد میں شادی سے انکار پر لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.