وکی کوشل کی اپنی دیوانی مداح سے ملاقات

وکی کوشل، فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل جن کی مداحوں کی جانب سے ناصرف شاندار اداکاری بلکہ ایک بااخلاق انسان ہونے کی وجہ سے بھی تعریف کی جاتی ہے۔

حال ہی میں ایک دیوانی سی خاتون پرستار نے اداکار سے ملاقات کی تو اُنہیں دیکھ کر خاتون کی آنکھیں بھر آئیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وکی کوشل کی خاتون سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکی کوشل اپنی وینٹی وین کے پاس آتے ہیں جہاں ایک خاتون مداح ان سے ملنے کے لیے ان کا انتظار کررہی تھی۔

وکی کوشل کو دیکھتے ہی اس خاتون کی آنکھیں خوشی سے بھر آئیں اور پھر وہ کپکپاتے ہوئے اداکار سے ہاتھ ملاتی ہے۔

 اداکار نے خاتون سے اس کا نام پوچھا جس پر اس نے جواب دیاکہ اس کا نام ’رمجھم‘ ہے۔

دلچسپ بات جو خاتون نے وکی کوشل کو بتائی وہ یہ ہے کہ اس نے اداکار سے ملنے کے لیے اپنی فلائٹ ری شیڈول کروائی ہے۔

جس کے بعد وکی کوشل نے خاتون کو تسلی دی اور گلے سے لگایا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

مسابا سے شادی خفیہ نہیں، ستیادیپ مشرا

عالمی شہرت یافتہ ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈز اور بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *