لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عید اجتماعات کے لئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ۔
وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں غیر ملکی افراد کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا جبکہ ہدایت کی گئی کہ ڈسٹرکٹ لاء اینڈ آرڈر کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔
وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی بھی ہدایت کی ۔