ٹریفک پولیس راولپنڈی نے چار ماہ میں پی ایم پورٹل پر موصول ہونیوالی 97 فیصد شکایات حل کر دیں


ٹریفک پولیس راولپنڈی نے چار ماہ میں پی ایم پورٹل پر موصول ہونیوالی 97 فیصد …

راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے شکایت سیل  نے گزشتہ چار ماہ کے دوران پی ایم پورٹل پرموصول ہونے والی97فیصد شکایات کو فوری طور پر حل کیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس راولپنڈی کاشف سروش کے مطابق    گزشتہ چار ما ہ کے دوران پی ایم پورٹل پر ٹریفک پولیس سے متعلق مختلف نوعیت کی 410 شکایات موصول ہوئیں،جس پر انچارج شکایت سیل نے فوری رسپانس دیتے ہوئے97فیصد شکایت کو فوری طور پر حل کیاجس پر80فیصد شہریوں نے ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔

 ترجمان  کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد نے  انچارج شکایت سیل  انسپکٹر عدیل کو  شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ   اللہ تعالی نے ہمیں عوام الناس کی خدمت کے لیے منتخب کیا ہے ، عوام  کی شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے  ،  شکایات کے فوری ازالہ سے  پولیس کے لیے مثبت تاثر اجاگر ہوتا ہے ۔

اس موقع پر سی ٹی او نے کہا کہ  راولپنڈی ٹریفک پولیس پنجاب پولیس کا روشن چہرہ ہے اور ٹریفک وارڈنز پولیس کے سفیر ہیں ، لہذا دوران ڈیوٹی کسی بھی صورتحال میں  خوش اخلاقی اور صبر کے دامن کو ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

“پٹرول کی لال بتی آن ہونے پر 2 ہزار کا پٹرول ڈلوایا، پمپ سے باہر نکلا تو بتی پھر بھی لال تھی” اقرار الحسن نے اپنا دکھ بیان کردیا

“پٹرول کی لال بتی آن ہونے پر 2 ہزار کا پٹرول ڈلوایا، پمپ سے باہر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.