ٹرین زیادتی کیس میڈیکل ٹیسٹ میں متاثرہ لڑکی کا جھوٹ پکڑا گیا


ٹرین زیادتی کیس، میڈیکل ٹیسٹ میں متاثرہ لڑکی کا جھوٹ پکڑا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرین زیادتی کیس میں ریل گاڑی کے دو سکیورٹی گارڈز پر اجتماعی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ میں جھوٹ پکڑا گیا اور جھوٹ پکڑے جانے کے بعد وہ خود بھی اپنے بیان سے مکر گئی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس لڑکی کی شناخت فائزہ کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ روز سرسید ایکسپریس میں سفر کر رہی تھی، جب اس نے دو سکیورٹی گارڈز پر اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کیا۔ 

لڑکی کی شکایت پر فوری طور پر دونوں سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ دوران تفتیش سکیورٹی گارڈز نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی جھوٹ بول رہی ہے۔ وہ ٹکٹ کے بغیر سفر کر رہی تھی، اس پر جب اسے گرفتار کیا گیا تو اس نے ہم پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکی کا فوری میڈیکل ٹیسٹ کروایا اور اس کے نتائج میں بھی لڑکی کا جھوٹ سامنے آ گیا۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی ہے۔ جب میڈیکل ٹیسٹ میں لڑکی کا جھوٹ پکڑا گیا تو اس نے خود بھی اعتراف کر لیا کہ اس کے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی۔ 

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بہاﺅ الدین زکریا ایکسپریس میں اکیلی خاتون کو عملے کے تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا تھا۔ یہ خاتون طلاق یافتہ تھی اور اپنے بچوں سے مل کر کراچی واپس جا رہی تھی کہ راستے میں اے سی کوچ میں تین ٹکٹ چیکرز نے اسے بربریت کا نشانہ بناڈالا اور اپنے قبیح فعل کی ویڈیو بھی بنائی۔ ان ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.