ٹرین زیادتی کیس: 3 ملزمان کے DNA متاثرہ خاتون سے میچ کر گئے


جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، 3 مرکزی ملزمان کے ڈین این اے کے نمونے متاثرہ خاتون سے میچ کر گئے۔

پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق پنجاب فرانزک لیب سے ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہو چکی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 3 ملزمان کے ڈی این اے متاثرہ خاتون کے نمونوں سے میچ کر گئے ہیں۔

کیس میں متاثرہ خاتون 2 ملزمان کو شناخت بھی کر چکی ہیں جبکہ عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان بھی قلم بند کر لیا ہے۔

کیس میں 5 ملزمان گرفتار ہیں جن میں محمد زاہد، عاقب منیر، زوہیب، عامر رضا اور عبدالحفیظ شامل ہیں۔

ملزمان نے 28 مئی 2022ء کو ملتان سے کراچی واپس آنے والی خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔

ملزمان کے خلاف سٹی ریلوے تھانے میں مقدمہ درج ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار – فوٹو: فائل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.