ٹی ایل پی کا کراچی میں مہنگائی کے خلاف مارچ

تحریک لبیک پاکستان  (ٹی ایل پی) کے تحت کراچی ایئرپورٹ سے مہنگائی کے خلاف مارچ کیا گیا، مارچ میں تحریک لبیک کے کارکنان نے بڑی تعداد میں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور پیدل شرکت کی۔

یہ مارچ سربراہ تحریک لبیک سعد رضوی کی قیادت میں شارع فیصل، شارع قائدین سے ہوتا ہوا، مزار قائد کے سامنے خداد داد کالونی پہنچا۔

مارچ کے شرکاء سے خطاب میں سعد رضوی نے حکومت اور اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کس منہ سے کہتے ہیں کہ انہوں نے اسلاموفوبیہ کے لیے دنیا بھر میں آواز بلند کی، جس عمران خان کو قوم آخری امید سمجھتی تھی وہ آج گلیوں میں گھوم رہا ہے۔

 سعد رضوی نے کہا کہ قوم مہنگائی میں پس گئی لیکن اپوزیشن نے کچھ نہیں کیا، اقتدار کی روشنی نظر آتے ہی اپوزیشن ایک ہوگئی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

عمران اسماعیل نے سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کو جھوٹا قرار دے دیا

پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *