پاپڑ فروش کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، انتظامیہ نے ایکشن لے لیا


پتوکی میں باراتیوں کے مبینہ تشدد سے پاپڑ فروش کے جاں بحق ہونے کے معاملہ پر انتظامیہ نے ایکشن لے لیا۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے نوٹس کے بعد پتوکی انتظامیہ نے شادی ہال کو سیل کردیا۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر نے مقتول کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے متاثرہ فیملی کو انصاف کی یقین دہانی کروائی گئی اور مالی امداد کا وعدہ بھی کیا گیا۔

یاد رہے کہ قصور کی تحصیل پتوکی میں دلخراش واقعے پر انسانیت شرما گئی، گزشتہ دنوں باراتیوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق پاپڑ فروش کی لاش زمین پر پڑی رہی، بے حس باراتی کھانا کھانے کی فکر میں مگن رہے۔

پاپڑ فروش اشرف عرف سلطان کی پتوکی کے شادی ہال میں ہلاکت کے معاملے پر اشرف کے برادر نسبتی پرویز نے پولیس کو بتایا کہ وہ ساتھیوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر شادی ہال کے باہر سے گزر رہا تھا۔

اس نے دیکھا کہ شادی ہال میں کچھ باراتی پاپڑ بیچنے پر اشرف کو ٹھڈوں اور مکوں سے مار رہے ہیں، انہوں نے چھڑانے کی کوشش کی مگر ملزم باز نہ آئے، اسی دوران اشرف زمین پر گر گیا، ریسکیو ٹیم نے آکر اشرف کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس نے پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے شادی ہال منیجر وقاص سمیت 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

سپریم کورٹ کے فیصلے پر بننے والیJIT کی تشکیل کیخلاف ہائیکورٹ سماعت کر سکتی ہے؟ لاہور ہائیکورٹ

فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے اس قانونی نکتے پر دلائل مانگ لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *