پاکستانی فنکاروں کی عید کیسی رہی ؟ کس اداکارہ نے کیا پہنا؟


پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیدالفطر نہایت جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، ایسے میں ہر خاص و عام اپنی عید کی تیاری کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دے رہا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں کی جانب سے بھی اپنے مداحوں و فالوورز کو عید الفطر کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

معروف اداکارائیں خوبصورت لباس زیب تن کیے انٹرنیٹ پر خوب جلوے بکھیر رہی ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین اور مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

صف اول کی اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے گزشتہ روز اپنی فیملی کی ایک دلچسپ ویڈیو سمیت آج، عید کے دوسرے دن بھی اپنی تصویریں شیئر کی گئی ہیں اور ساتھ میں اپنے مداحوں کو میٹھی عید کی مبارکباد دی ہے۔

دوسری جانب سے اداکارہ ایمن خان نے بھی اپنے 10.3 ملین فالوورز کے ساتھ اپنی عید کی تصویرں شیئر کرتے ہوئے عیدی دی ہے، ایمن خان نے شوہر منیب بٹ اور بیٹی امل منیب کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔

پاکستانی خوبرو اداکارہ سجل علی نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر تصویریں شیئر کیے بغیر بس لکھ کر اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

اداکارہ ایمن خان کی بہن منال خان کی اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ہمراہ یہ پہلی عید ہے، انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ عید کی مبارکباد دیتے ہوئے مداحوں کے ساتھ اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔

اداکارہ صباقمر نے بھی اپنے مداحوں کو عید کی خوشی میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کر کے عیدی دی ہے جس میں وہ نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔

اسی سلسلے میں اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی عید پر اپنی تیاری کی مکمل ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہرے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

جَلد ہی والدین کے مقام فائز ہونے والے اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر خوبصورت تصویریں شیئر کر کے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

پاکستان کے ہر فنکار کی جانب سے عید کی خوشیوں کے دوران اپنے مداحوں کو بھی یاد رکھا جا رہا ہے۔

فنکار نت نئے اور خوبصورت انداز میں اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے عید کی خوشیاں بانٹ رہے ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

افریقی بہن بھائیوں کی ’بے شرم رنگ‘ کی ویڈیو وائرل

کولاج فوٹو اسکرین گریب  افریقی ملک تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے بہن بھائیوں کی سوشل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *