پاکستانی وفد کا دورہ اسرائیل، سراج الحق کی مذمت، امیر العظیم نے پاکستانی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ کردیا


پاکستانی وفد کا دورہ اسرائیل، سراج الحق کی مذمت، امیر العظیم نے پاکستانی …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وفد کے دورہ اسرائیل کے معاملے پر جماعت اسلامی نے معافی اور وفد کے شرکا کی شہریت کی منسوخی کا مطالبہ کردیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی وفد کا اسرائیل جانا، اور اسرائیلی صدر سے ملاقات پاکستان کی 75 سالہ پالیسی سے انحراف ہے، یہ عمل  شدید طور پر قابل مذمت اور قوم کے لیے ناقابل قبول ہے۔ دورے کی اجازت دینے والوں کو جواب دینا پڑے گا، اور قوم سے معافی مانگنی ہوگی ۔

دوسری جانب جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم نے حکومت پاکستان کا یہ موقف مسترد کردیا ہے کہ اس دورے کا اہتمام ایک  غیر ملکی این جی او نے کیا تھا۔ امیرالعظیم نے کہا کہ فوری طور پر اس این جی او کو بے نقاب کیا جائے اور پاکستان میں کام کرنے پر پابندی لگائی جائے آئے ۔ وفد کے تمام ارکان کی سیاسی، مذہبی اور کاروباری شناخت کو ظاہر کیا جائے اور ان کی پاکستانی شہریت ختم کی جائے۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

” پچھلے دنوں ایک انٹرویو کیا، بعد میں میرے گیسٹ نے کہا کہ  انٹرویو میں سے یہ ایک دو چیزیں نکال دیں لیکن پھر منصور علی خان کا ردعمل کیا تھا؟ اندر کی خبرآگئی 

” پچھلے دنوں ایک انٹرویو کیا، بعد میں میرے گیسٹ نے کہا کہ  انٹرویو میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *