پاکستان: ایکٹیو کورونا کیسز 1 لاکھ سے تجاوز کر گئے

—فائل فوٹو

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، یہاں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 31 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایکٹیو کورونا کیسز 1 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 963 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 27 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 2 ہزار 62 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 219 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 ہو چکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 31 فیصد ہو گئی

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 4 ہزار 95 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 375 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 76 ہزار 719 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 70 ہزار 389 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 48 لاکھ 93 ہزار 290 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 17 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 175 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 7 لاکھ 48 ہزار 105 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 22 لاکھ 42 ہزار 425 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 38 ہزار 196 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 800 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 74 ہزار 208 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 139 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 578 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 994 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 25 ہزار 203 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 979 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 36 ہزار 967 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 752 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 277 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 604 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 188 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

احسن اقبال کی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی تصدیق

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔ جیو …

Leave a Reply

Your email address will not be published.