پاکستان: مزید صرف 48 کورونا کیسز رپورٹ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 41 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

پاکستان میں مزید صرف 48 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 38 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 620 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 72 ہزار 883 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 11 ہزار 807 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 5 لاکھ 95 ہزار 672 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

سندھ: وزیر تعلیم کی ہدایت پر پرائیویٹ اسکولز کے سربراہان کے سمپوزیم کا اہتمام

صوبائی وزیر تعلیم سید سردارعلی شاہ کی ہدایت پر والدین کی جانب سے بڑھتی ہوئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *