پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مزید 2 سے 3 ایم پی ایز استعفے دینے والے ہیں، شاہ محمود …
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ایک ایم پی اے نے استعفی دے دیا ہے جبکہ مزید 2سے 3ایم پی ایز استعفے دینے والے ہیں۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ کے جلسہ میں سرکاری وسائل استعمال ہوئے، الیکشن کمیشن کو سرکاری وسائل کے استعمال کا جائزہ لینا چاہیے،شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بارش نہ ہوئی تو اچھا ٹرن آؤٹ رہے گا، ووٹرز جلد از جلد پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر ووٹ کاسٹ کریں۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ کون جیت رہا ہے اس وقت یہ بات کہنا قبل از وقت ہے لیکن پنجاب کی صورتحال میں تبدیلی ضرور آئی ہے،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اس وقت دونوں جماعتوں کے اراکین برابر ہیں، اب ضمنی الیکشن میں جس کا پلڑا بھاری ہوگا پنجاب اس کا ہوگا۔
مزید :
قومی –الیکشن –پنجاب اسمبلی –علاقائی –پنجاب –ملتان –
window.fbAsyncInit = function() { FB.init({ appId : 388666161164782, xfbml : true, version : “v2.12” }); FB.AppEvents.logPageView(); }; (function(d, s, id){ var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) {return;} js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = “https://connect.facebook.net/ur_PK/sdk.js”; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, “script”, “facebook-jssdk”));
Source link