پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سعودی عرب نے معاہدہ کرلیا

پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ، سعودی عرب نے معاہدہ کرلیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی ایک کمپنی نے پاکستان میں 12ارب ڈالر مالیت کے رئیل سٹیٹ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی اس انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی کا نام صرح التقنیةہے جس نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں پاکستان کے کاروباری کنسورشیم ’جاویدن کارپوریشن‘ کے ساتھ اس معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

یہ رئیل سٹیٹ پراجیکٹ لاہور میں بننے جا رہا ہے جس کا نام ’راوی سٹی‘ ہے۔ کمپنی دریائے راوی کے کنارے پر بننے والے اس پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کا کنسٹرکشن اور ڈویلپمنٹ کا کام کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق جاویدن گروپ، عارف حبیب گروپ کا ذیلی کاروباری گروپ ہے۔ 

عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب کا کہنا تھا کہ ”وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران وہاں ایک سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ خوش قسمتی سے ہماری صرح التقنیة کے ساتھ پہلی ملاقات اسی کانفرنس میں ہوئی۔ وہ بھی پاکستان میں متوقع پارٹنر کی تلاش میں تھے چنانچہ ہمارے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوا، جن کے نتیجے میں ہم اس معاہدے تک پہنچے ہیں۔یہ کمپنی اس پراجیکٹ میں مالی اور تکنیکی طور پر شراکت داری کرے گی۔“

رپورٹ کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سعودی کمپنی اس پراجیکٹ میں ہونے والی سرمایہ کاری میں کتنا حصہ ڈالے گی۔ بہرحال راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ لگ بھگ 12ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

راولپنڈی کی شاہرات کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا عمل جاری ،مری روڈ کو مکمل طور پر کھول دیا گیا

راولپنڈی کی شاہرات کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا عمل جاری ،مری روڈ کو مکمل طور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.