پاکستان کو اگلے سال 37 ارب ڈالر چاہئیں، حفیظ پاشا


معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگلے سال قرضوں کی واپسی اور دیگر اخراجات کے لیے 37 ارب ڈالر درکار ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درآمدات میں 12 ارب ڈالر کمی کی جائے اور 10 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہوجائیں تو پاکستان کی پوزیشن بہتر ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ اگلے سال مہنگائی 23 فی صد تک جانے کا امکان ہے جب کہ اگلے سال ملکی ترقی کی شرح تین فی صد تک رہ سکتی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواست، وزیرِ اعظم کا بھی سپریم کورٹ جانے کا امکان

فائل  فوٹوانتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *