پاکستان کو ’پولیو فری ‘کب تک قرار دیا جا سکتا ہے ؟ڈاکٹر یاسمین راشد نےخوشخبری سنا دی

پاکستان کو ’پولیو فری ‘کب تک قرار دیا جا سکتا ہے ؟ڈاکٹر یاسمین راشد …

 راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 2021 ءمبارک سال ہے کیونکہ ابھی تک کوئی پولیو کا کیس سامنے نہیں آیا، ہم دو سال محنت کرتے رہے تو پاکستان کو بھی پولیو فری قرار دے دیا جائیگا،یکم جنوری کو پورے پنجاب میں تین کروڑ خاندانوں کا ہیلتھ کارڈ دے دیا جائیگا،ہیلتھ کارڑ خاندان کے سربراہ کو ملے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ راولپنڈی میں99 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا چکے ہیں،سات لاکھ 14 ہزار سات سو 40 بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں،29 ہزار مسنگ بچوں کو ڈھونڈ کر اب پولیو کے قطرے پلانے ہیں،کورونا کے اب صرف 10 مریض اسپتال میں موجود ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اب کوئی لاک ڈاﺅن نہیں ہے، نئے کورونا وائرس نے زیادہ مصیبت ڈالی ہے،ویکسین کی پہلی ڈوز پانچ کروڑ سے زائد لوگوں کو لگ چکی ہے،دوسری ڈوز ساڑھے تین کروڑ لوگوں کو لگ چکی ہے، ہم نے اس کمپین میں ریکارڈ قائم کیا ہے، 10 جنوری تک سب کو دوسری ڈوز لگ جائیگی،50 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز بھی لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے،حکومت اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہی ہے کہ کمپین اچھی طرح چلائی جائے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ تیسری ویکسینیشن کی کمپین 12 دن کی چلی ہمیں چارکروڑ 60 لاکھ کا ہدف دیا گیا تھا،ہم نے روبیلا ویکسین چارکروڑ 80 لاکھ بچوں کو لگا دی ہے،ای پی آئی پروگرام 12 بیماریوں کے لیے لگائی جاتی ہے،سال2021 میں ہمیں جو ٹارگٹ دیا تھا وہ مکمل کر لیا،میززل کی 35 لاکھ بچوں کو ویکسین لگتی ہے۔

 انہوںنے کہاکہ محکمہ صحت کے ملازمین نے کمپین کو کامیابی سے چلایا،پنجاب میں بہت حد تک حالات کنٹرول میں ہیں، ہیلتھ کارڈ کا عمران خان نے اعلان کر دیا،یکم جنوری کو پورے پنجاب میں 3 کروڑ خاندانوں کا ہیلتھ کارڈ دے دیا جائیگا،ہیلتھ کارڑ خاندان کے سربراہ کو ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ 85 لاکھ خاندانوں کو ہم ہیلتھ کارڈ دے چکے ہیں، ڈی جی خان اور ساہیوال میں تمام عوام کو ہیلتھ کارڈ دے چکے ہیں،یکم جنوری 2022 سے لاہور اور 22 جنوری کو راولپنڈی میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے جائینگے،تمام پاکستانی اپنے شناختی کارڈ لازمی بنوائیں اور زوجیت ضرور لکھوائیں۔

مزید :

علاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

ریڈیو پاکستان لاہور کے میزبان سلیم زبیری کو آؤٹ سٹینڈنگ کیٹگری  کا حامل فن کار قرار دے دیا گیا

ریڈیو پاکستان لاہور کے میزبان سلیم زبیری کو آؤٹ سٹینڈنگ کیٹگری  کا حامل فن … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.