پاکستان IMF کے زیادہ تر مطالبات تسلیم کرنے پر آمادہ

آئی ایم ایف سے مذاکرات دوسرے روز بھی جاری ہیں سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک دوحا پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ابھی تکنیکی سطح کے مذاکرات ہیں جو 23 مئی تک جاری رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مذاکرات میں پاکستان نے آئی ایم ایف کے زیادہ تر مطالبات تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے سبسڈی میں کمی کرنے اور نجکاری کیلئے ٹائم فریم دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے کہا ہے کہ پروگرام کی مدت اور قرض کی رقم بڑھانے پر بھی مثبت بات چیت رہی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

مریم نواز کا مفت بجلی کے ناقدین کو جواب

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published.