پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات آج ہوں گے


پاک بھارت آبی تنازعات پر دو روزہ مذاکرات آج سے نئی دلی میں شروع ہوں گے۔

بات چیت کے لیے پاکستانی وفد کل انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں واہگہ کے راستے بھارت پہنچا تھا۔ وفد میں ڈی جی محکمہ موسمیات، محکمہ آبپاشی، نیسپاک اور وزارت خارجہ کے نمائندے شامل ہیں۔

سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے پاکستان کو دریائے چناب پر بھارت کے 3 بڑے پروجیکٹس پر اعتراض ہے۔ مذاکرات میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر بات ہوگی۔

مہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ مارچ میں پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا، پاک بھارت آبی مذاکرات کا 118 واں اجلاس نئی دہلی میں ہورہا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواست، وزیرِ اعظم کا بھی سپریم کورٹ جانے کا امکان

فائل  فوٹوانتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *