پرواز کی اجازت نہ ملنے کے باوجود ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے

پرواز کی اجازت نہ ملنے کے باوجود ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پرواز کی اجازت نہ ملنے کے باوجود قومی ایئرلائن (پی آئی اے)نے ہندو یاتریوں کو پاکستان پہنچا دیا۔ 

ترجمان پی آئی اے کےمطابق بھارتی سول ایوی ایشن نےپاکستانی ایئر لائن کو اپنی ایئر لائن کےدباوپرپرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا تاہم پی آئی اے نے متبادل انتظامات کےطورپریاتریوں کو واہگہ کےذریعےپاکستان منتقل کیا۔ہندو یاتریوں کاوفددہلی سےواہگہ کےراستےلاہورپہنچا،جہاں ان کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کےذریعے پشاور روانہ کر دیا گیا۔ واہگہ پہنچنے پر پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کی جانب سے ڈسٹرکٹ منیجر لاہور عبدالمقدم خان نے وفد کا استقبال کیا۔واہگہ سے پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست ایم این اے رمیش کمار نے یاتریوں کی قیادت کی، اور خصوصی پرواز پر 161 یاتریوں کو لاہور سے پشاور روانہ کیا گیا۔یاتریوں نے پی آئی اے کی خدمات کو سراہا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے خصوصی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

سی ای او پی آئی اے نے اس موقع پر کہا قومی ایئرلائن پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی انتظامات کر رہی ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے مقدس مقامات ہیں جن کی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ارشد ملک نے کہا ہم نے 2021ء میں شمالی علاقہ جات کے آپریشن میں توسیع کی، اور ہندو یاتریوں کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کیں، 2022ء میں اس آپریشن میں مزید توسیع کے بعد بیساکھی کے لیے سکھ یاتریوں اور بدھ مت کے ماننے والوں کے لیے بھی پیکج ترتیب دے رہے ہیں۔سی ای او پی آئی اے نے مزید کہا پی آئی اے بلاتفریق ہر مذہب کے پیروکاروں کو سہولیات فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کی مدت بڑھانے پر شکریہ ، حافظ طاہر اشرفی کا خادم الحرمین شریفین اور ولی عہد کیلئے پیغام

سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کی مدت بڑھانے پر شکریہ ، حافظ طاہر اشرفی کا خادم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *