پریانتھا کمارا کے تابوت پر کیا لکھا گیا ہے؟ اینکر پرسن اجمل جامی نے ایسا سوال اٹھا دیا کہ پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک جائیں

پریانتھا کمارا کے تابوت پر کیا لکھا گیا ہے؟ اینکر پرسن اجمل جامی نے ایسا سوال …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن کر قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی باقیات لاہور میں موجود ہیں جنہیں پیر کو سری لنکا روانہ کیا جائے گا۔

اینکر پرسن اجمل جامی نے پریانتھا کمارا کے تابوت کی تصویر شیئر کی ہے ۔ عمومی طور پر تابوت میں چہرے کا حصہ شیشے کا ہوتا ہے لیکن پریانتھا کا تابوت مکمل طور پر لکڑی کا ہے جس پر سر کے حصے کی نشاندہی کیلئے “Head” کا لفظ لکھ کر تیر کا نشان بنایا گیا ہے۔

اجمل جامی نے پریانتھا کے تابوت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ سری لنکا والے اس تابوت کو کیسے وصول کریں گے؟ پھر انہوں نے خود ہی اس کا جواب دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور معافی بھی مانگی۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا حملہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا

سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا حملہ، تشدد کا نشانہ بنایا گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.