پرینیتی چوپڑا کی اداکاری ہی نہیں گلوکاری بھی مقبول


بھارتی معروف گلوکارہ پرینیتی چوپڑا کی خوبصورت آواز کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن، اداکارہ پرینیتی چوپڑا اداکاری میں نام کمانے کے بعد اب گلوکاری کے شعبے میں بھی تعریفیں بٹور رہی ہیں، پرینیتی اپنی آواز میں  گائے متعدد گانے بھی ریلیز کر چکی ہیں۔

33 سالہ اداکارہ و گلوکارہ نے گزشتہ دنوں بھارتی نجی چینل کے شو میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے پرانا  گانا ’لگ جا گلے‘ گا کر شائقین سمیت ججز کو بھی حیران کر دیا۔

بعد ازاں پرینیتی چوپڑا کی جانب سے گانا گاتے ہوئے کی اپنی یہ ویڈیو ٹوئٹر پر بھی شیئر کی گئی۔

پرینیتی کا اس ویڈیو کے کیپشن میں اپنے مداحوں اور بھارتی نامور فنکاروں کی جانب سے کی جانے والی تعریفوں کا شکریہ اداکا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’مجھے جو پیار مل رہا ہے وہ غیر حقیقی سا ہے۔‘




Source link

About Daily Multan

Check Also

اُشنا شاہ کیلئے ترانہ گانا کیوں مشکل ہے؟

اُشنا شاہ— فائل فوٹو معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے پاکستان میں مسائل گنوا کر کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *