پنجاب اسمبلی کے افسران کیخلاف پولیس آپریشن کیوں کیا جا رہا ہے وجوہات سامنے آ گئیں 


پنجاب اسمبلی کے افسران کیخلاف” پولیس آپریشن” کیوں کیا جا رہا ہے ، وجوہات …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے افسران  کے خلاف پولیس گزشتہ رات سے متحرک ہے، ڈی جی پارلیمانی امور  رائے ممتاز کو حراست میں بھی لیا جا چکا ہے  اور اب انکشاف ہوا ہے کہ دراصل  پنجاب اسمبلی کے افسران کے خلاف ایم پی اے اشرف رسول نے مقدمہ درج کرایا ہے جس کے بعد سے قانون نافذ کرنیوالے ادارے متحرک ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی اشرف رسول نے تھانہ شاہدرہ مین  سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے ۔ مقدمے میں سیکرٹری کو آرڈینیشن عنایت اللہ اور ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز بھی نامزد ہیں  ۔

اشرف رسول کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ  گزشتہ روز پانچ افراد گاڑی پر میرے گھر آئے ، عنایت اللہ ، رائے ممتاز اور دیگر دو نامعلوم افراد میرے گھر میں داخل ہوئے جہاں   محمد خان ، عنایت اللہ اور رائے ممتاز نے مجھ پر پستول تان لیا۔ محمد خان نے مجھے دھمکی دیکہ میرا پیچھا چھوڑ دو ، میرے مخالفت سے باز نہ آئے تو جان سے مار دوں گا، دیگر چار لوگوں نے بھی مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ 

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ میں نے من پسند افراد کی بھرتیوں پر پنجاب اسمبلی میں آواز بلندکر رکھی ہے ۔

خیال رہے کہ اس مقدمے میں  گزشتہ روز ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ 

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن آکشن،آمدن میں 100فیصد ریکارڈ اضافہ

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن …    لاہور(جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.