پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے دو سال سے خراب لاہور میں ڈاکووں کو کھلی چھٹی مل گئی

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے دو سال سے خراب ، لاہور میں ڈاکووں کو کھلی چھٹی …

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے لاہور میں لگائے ہوئے کیمرے 2سال بعد بھی ٹھیک نہیں ہوسکے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے 25فیصد خراب ہیں تاہم اتھارٹی پرامید ہے کہ خراب کیمروں کی مرمت کرنے کیلیے نجی فارن کمپنی نے رضا مندی ظاہر کردی ہے کہ وہ جلد کیمروں کوٹھیک کرنا شروع کردے گی اس کیلیے اتھارٹی اور کمپنی کے درمیان معاہدہ پایاگیا ہے۔

موجودہ ایم ڈی اور چیف آپریٹنگ آفیسر کامران خان نے بتایاکہ لاہور میں مجموعی طورپر آٹھ ہزار کیمرے لگائے گئے ہیں جن میں دو ہزار کے قریب خراب ہوئے تھے، ان کی مرمت کیلیے فارن کمپنی سے معاملات طے پاگئے ہیں، معاہدہ کی روح سے کیمروں کی دیکھ بھال کیلیے پانچ سال تک کمپنی کی ذمہ داری تھی کہ وہ کیمروں کی دیکھ بھال اور مرمت کریں گے لیکن بعض وجوہات کی بنا پر کمپنی نے ایگری منٹ کی پاسداری نہیں کی تھی لیکن اب اس مسئلہ کوحل کرلیاگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کیمرے خراب ہونے کی وجہ سے متعدد مقامات پر ان سیف سٹی اتھارٹی کی مانیٹرنگ کرنے میں دشواری کاسامنا کرنا پڑتاہے لیکن کیمرے لگائے جانے کی وجہ سے جرائم کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے کیونکہ سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ ساتھ ون فائیو کانظام بھی فعال بنایاگیا ہے جس کی وجہ سے پولیس کوفوری طورپر الرٹ کیاجاتاہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

  عید الاضحیٰ صفائی آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے 19ہزار ملازمین کی چھٹیاں منسوخ،ماحول دوست بیگز کی فراہمی کیئیےماڈل کیمپ لگیں گے

  عید الاضحیٰ صفائی آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے 19ہزار ملازمین کی چھٹیاں …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.