پنجاب میں اقتدار کے خواب دیکھنے والوں کے پاس نمبر ہی پورے نہیں پرویز الٰہی


پنجاب میں اقتدار کے خواب دیکھنے والوں کے پاس نمبر ہی پورے نہیں، پرویز الٰہی

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، پنجاب میں اقتدار کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے پاس نمبر ہی پورے نہیں۔

نجی ٹی وی چینل” ہم نیوز” کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پاک فوج کی کمان میں تبدیلی کی تقریب میں شرکت کی ،وزیراعلیٰ پنجاب نے جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ جنرل سید عاصم منیر پروفیشنل اور انتہائی قابل سولجر ہیں،نئے سپہ سالار کی قیادت میں پاک افواج اپنی کامرانیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دفاعی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاریخ ساز کردار اداکیا۔

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں،پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے،ملک بچانے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،جو ملک بچانے نکلے تھے اب ان سے اپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

فیصل آباد موبائل چوری پر زمیندار نے ملازم کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا

فیصل آباد، موبائل چوری پر زمیندار نے ملازم کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *