پنجاب  میں بلدیاتی  انتخابات ،  بزدار حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ،ساری  تفصیلات سامنےآگئیں

پنجاب  میں بلدیاتی  انتخابات ،  بزدار حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ،ساری  …

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرونگ ووٹنگ مشین(ای وی ایم) کے ذریعے کرانا لازم قراردے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت پنجاب کے جاری کردہ آرڈیننس میں ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ لازم قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے، میئر، ڈپٹی میئر اور کونسلرز کا جوائنٹ پینل ہوگا اور سادہ اکثریت سے امیدوار کامیاب ہوں گے۔آرڈیننس کے مطابق الیکشن میں سیاسی جماعت یا آزاد افراد پینل کی شکل میں ہی الیکشن لڑسکیں گے، تمام کیٹگریز کے لئے پینل نہ دینے والے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہوں گے۔اس کے علاوہ کو نسلر کا الیکشن لڑنے کے لئے عمر 21 سال ہوگی، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے عمر 25 سال ہوگی، یوتھ کے لئے عمر کم ازکم 18 سال اورزیادہ سے زیادہ 32 سال ہوگی جب کہ منتخب ارکان کو کونسل کے پہلے اجلاس کی تاریخ کے 60 دن کے اندر رکنیت کاحلف اٹھانا لازم ہوگا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

ریڈیو پاکستان لاہور کے میزبان سلیم زبیری کو آؤٹ سٹینڈنگ کیٹگری  کا حامل فن کار قرار دے دیا گیا

ریڈیو پاکستان لاہور کے میزبان سلیم زبیری کو آؤٹ سٹینڈنگ کیٹگری  کا حامل فن … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.