ننکانہ صاحب(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں رائس ایکسپورٹر کو برہنہ کر کے تشدد کیا گیا، ملزمان بھتہ بھی مانگتے رہے۔ چاول کے تاجر ذوالفقار کو ملزم اصغر سمیت 11 افراد برہنہ کرکے تشدد کرتے رہے۔ ملزمان نے موقع پر فائرنگ بھی کی۔
ننکانہ صاحب پولیس ترجمان کے مطابق تاجر ذوالفقار پر تشدد کے کیس میں اطلاع ملتے ہی ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی۔ننکانہ پولیس نے5 میں سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، مقدمے میں نامزد پانچویں ملزم نے عدالت سے حفاظتی ضمانت کروالی ہے۔