پنجاب میں تبادلوں کا ریلہ ، منظور نظر افسران کی چاندی ،نیک نام پریشان ،حکومتی فیصلوں پر سوال اٹھنے لگے

پنجاب میں تبادلوں کا ریلہ ، منظور نظر افسران کی چاندی ،نیک نام پریشان …

  

لاہور (جا وید اقبا ل سے ) پنجا ب میں تبادلوں کے ریلو ں کی زد میں ایک بار پھر میرٹ کی بجائے پسند نہ پسند کی بنا پر  تبادلے کیے جا رہے ہیں جس کی زد میں نیک نا م آفیسرز بھی آرہے ہیں ، مجموُعی طور پر نیک نام افسران بد دل اور پریشان نظر آتے ہیں ،   جبکہ بعض ایسے “قابِل “آفیسرز بھی ہیں جو ہر حکو مت میں منظور نظر بن جا نے کےہُنر میں یکتا ہیں ،  انہو ں نے سا بق حکو مت میں بھی پر کشش نشستوں کے مزے لئے اور مو جو دہ حکو مت میں بھی فیصلہ سازوں کی آنکھ کا تا را بن گئے ہیں اور کئی کئی عہدے سنبھا لے ہو ئے ہیں جس سے جہاں ایک طرف گورننس کے مسائل اور بد انتظامی جیسے مسائل جنم لیتے ہیں تو دُوسری طرف پنجا ب کی افسر شا ہی میں شدید بے چینی پا ئی جا تی ہے ۔ حکو مت کے ان اقدا ما ت سے مو جو دہ حکو مت کی نیک نا می   پر سوا لیہ نشا ن اٹھنے لگے ہیں ۔ اس سلسلے کی ایک اہم مثال کمشنر لا ہو ر کیپٹن ریٹا ئرڈ عثما ن ہیں جن کو ایک طرف لا ہور ڈویژن جس کی آبا دی اڑھا ئی کروڑ ہے کی حکمرا نی دیدی گئی ہے اس کیساتھ  ڈا ئریکٹر جنرل ایل ڈی اے کا اضا فی چا رج  بھی دیدیا گیا ہے ۔ایدمنسٹریٹر میٹرو کا رپو ریشن لا ہور کا چارج  بھی کیپٹن صاحب کے پاس ہے اور رنگ روڈ اتھا رٹی کے چیئر مین بھی وُہی ہیں اور چیف ایگزیکٹو بھی ہیں ۔کیپٹن عثمان وہ آفیسر ہیں جو پچھلے کئی برسو ں سے پر کشش عہدوں پر متمکن رہے ہیں شہبا ز شریف کے دور میں ڈی سی لاہور اور ڈی جی فوڈ اتھا رٹی رہے ،پی ٹی آئی کی حکو مت میں بھی رہے ، سیکر ٹری صحت بھی رہے پی ٹی آئی کے دور ہی میں اُنہیں کمشنر لاہور لگایا گیا ۔(ن )لیگ کی حکو مت آئی تو 5 بڑے عہدوں سے نواز دیا گیا ۔

؂ پنجاب حکومت کی اس حکمت عملی کے با عث( ن) لیگ کی گڈ گو رننس پر سوا لیہ نشا ن لگ رہے ہیں اسی طرح اس کے علاوہ 10کے قریب سیکرٹریزکو مختلف محکمو ں کے ایڈیشنل چا رج دیئے گئے ہیں ،اس سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ موجودہ حکومت جس کی سربراہی حمزہ شہباز کر رہے ہیں ایک مرتبہ پھر افسر شاہی کے بُنے جال میں پھنستی جا رہی ہے ، آبادی اور مسائل کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے کو ایڈہاک ازم کی بجائے مستقل بُنیادوں پر میرٹ پر پوُرا  اترنےوالے افسران ہی بہتر طریقے سے چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کی کوئی جھلک ابھی تک دیکھنے میں نہیں آئی اس سے پنجا ب کی افسر شا ہی میں تشو یش اور بے چینی پا ئی جا تی ہے ۔اسی طرح گریڈ 20 کے علی سرفراز حسین کو پنجاب کے 2 بڑے محکموں سیکرٹری ہاؤسنگ اور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن  ڈیپارٹمنٹ کا ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے ۔اسی طرح اور بھی کئی من پسند افسروں کو مختلف محکموں کے ڈبل ڈبل چارج دیئےگئے ہیں۔۔۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن آکشن،آمدن میں 100فیصد ریکارڈ اضافہ

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن …    لاہور(جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.