پنجاب میں تبدیلی کے مثبت اشارے ملے ہیں ترین گروپ کے رکن عون چودھری کا دعویٰ

پنجاب میں تبدیلی کے مثبت اشارے ملے ہیں ، ترین گروپ کے رکن عون چودھری کا دعویٰ

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن جہانگیر ترین نے اپنے حمایتی رکن عون چودھری سے رابطہ کیا جس میں عون چودھری نے جہانگیر ترین کو بتایا کہ پنجاب میں تبدیلی کے مثبت اشارے ملے ہیں ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق  عون چودھری نے حکومتی شخصیات سے ہونے والے رابطوں کی ملاقاتوں پر جہانگیر ترین کو  بریفنگ دی ، عون چودھری نے کہا کہ حکومتی وفد کے رکن پرویز الٰہی نے  ترین گروپ کو ابھی  اپنے فیصلے روکنے کی درخواست کی ہے ، پرویز خٹک سے ملاقات میں پنجاب میں تبدیلی کے مثبت اشارے ملے ہیں ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق عون چودھری نے کہا کہ پنجاب کی اہم شخصیات نے بھی ترین گروپ سے ملاقات کی ہے ۔ اس موقع  پر جہانگیر تیرن نے عون چودھری کو ہدایت کی کہ گروپ متحد رہے اور مشاورت سے فیصلے کرے ۔

عون چودھری کے مطابق جہانگیر ترین ڈاکٹرز کی اجازت سے ایک ہفتے میں واپس آ سکتے ہیں ۔ 

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

ماموں زاد بھائی نے 3 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر لاش جلا دی لیکن پکڑا کس طرح گیا ؟کامونکی میں انسانیت سوز واقعہ

ماموں زاد بھائی نے 3 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر لاش جلا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *