پنجاب میں جوتا چوری کا مقدمہ پولیس کی کارروائی شروع


پنجاب میں جوتا چوری کا مقدمہ ، پولیس کی کارروائی شروع

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس نے فرض شناسی کا ثبوت دیتے ہوئے شہری کی درخواست پرگھرسے جوتا چوری ہونے پر کارروائی شروع کردی۔ شہری محمد اقبال ولد تاج محمد قصور پورہ راوی روڈ لاہور کے رہائشی نے تھانہ شفیق آباد میں درخواست جمع کرائی کہ نامعلوم چور ان کے گھر میں گھس کر بائیں پاؤں کا ایک جوتا چرا کر لے گیا ہے۔

تھانے میں جمع کرائی جانے والی درخواست کے تحت درخواست گزار کو یہ علم اس وقت ہوا جب وہ 30 مئی 2022 کی شب ایک بجے اٹھے۔درخواست میں پولیس سے گزارش کی گئی ہے کہ چور کے خلاف سخت زیادتی کی کارروائی کی جائے اور 200 روپے مالیت کا چوری شدہ جوتا برآمد کرایا جائے۔لاہور پولیس نے فرض شناسی کا ثبوت دیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے جمع کرائی جانے والی درخواست کے مطابق تفتیش متعلقہ انوسٹی گیشن ونگ کے سپرد کردی ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

شراب کا نشہ؟ پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور کا چیک پوسٹ پر مبینہ ہنگامہ، پولیس نے دعویٰ کردیا

شراب کا نشہ؟ پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور کا چیک پوسٹ پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *