پنجاب میں متوقع غیر معمولی موسمیاتی تبدیلی پر اداروں کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا گیا

پنجاب میں متوقع غیر معمولی موسمیاتی تبدیلی پر اداروں کو خط لکھ کر آگاہ کر …

لاہور (ویب ڈیسک) پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں مئی سے موسم میں متوقع غیر معمولی  تبدیلی پر اداروں کو خط لکھ کر الرٹ کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے خط میں غیر معمولی موسمی تبدیلی کے امکانات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات کرنے کی ہدایت  کی ہے جب کہ پی ڈی ایم اے نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات، سیکرٹری بلدیات اور سیکرٹری آبپاشی کو مراسلہ جاری کیا  ہے۔اس کے علاوہ ڈی  جی ریسکیو 1122  کو بھی ایمرجنسی  صورتحال کے لیے تیار  رہنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ پنجاب میں سخت گرمی اورحبس کے بعد بارشوں اورگرج چمک کی پیش گوئی ہے، مئی کے اوائل میں گرمی کا زور ٹوٹنے اور ٹھنڈی ہواچلنےکی اطلاعات ہیں جب کہ عید کے ایام  میں مختلف  اضلاع  میں بارش اور طوفان کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے تین مئی تک راجن پور، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، پاک پتن، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان  میں بارش  متوقع  ہے جب کہ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، مری،گلیات،جھنگ، شیخوپورہ، لاہور، حافظ آباد ااور گوجرانوالہ میں گردکےطوفان کی پیشگوئی کی گئی  ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل

سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سیالکوٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *