پنجاب میں گندم اور آٹے کی قلت بارے پھیلی خبریں محکمہ خوراک نے اصل حقیقت بتا دی 

 پنجاب میں گندم اور آٹے کی قلت بارے پھیلی خبریں ، محکمہ خوراک نے اصل حقیقت …

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ خوراک پنجاب نے واضح کیا ہے کہ پنجاب کے کسی شہر میں گندم اور آٹے کی قلت نہیں ہے اور محکمہ خوراک کے پاس گندم کا وافر سٹاک موجود ہے۔ 

ترجمان صوبائی محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ محکمہ کے پاس اپریل 2022 تک کے استعمال کیلئے گندم کا ضرورت اور ڈیمانڈ کے مطابق ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت محکمہ خوراک کے پاس گندم کا 30 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد سٹاک موجود ہے جو کہ گذشتہ نومبر کے مقابلے میں آٹھ لاکھ میٹرک ٹن زیادہ ہے۔ ترجمان نے گندم، آٹے کی قلت کی حوالے سے تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

شہباز گِل کی کار کو حادثہ گرفتار کیے گئے شخص کے بارے کئی دنوں بعد خبر آگئی

شہباز گِل کی کار کو حادثہ ، گرفتار کیے گئے شخص کے بارے کئی دنوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published.