پنجاب میں گندم کثیر تعداد میں موجود    50 لاکھ ٹن کا ہدف حاصل کرلیا گیا 


پنجاب میں گندم کثیر تعداد میں موجود  ،  50 لاکھ ٹن کا ہدف حاصل کرلیا گیا 

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )   پنجاب کے وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں گندم کثیر تعداد میں موجود ہے ، صوبائی حکومت نے 50 لاکھ ٹن گندم حاصل کرنے کا ہدف حاصل کرلیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ  گندم کی خریداری احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ گئی ہے ،  عالمی ادارے  بھی خوراک کی قلت کے حولاے سے تگ  و دو کر رہے ہیں ، ایسے میں  پنجاب کی جانب سے ہدف حاصل کر لینا بہت بڑی کامیابی ہے ۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ  خیبرپختونخوا   کی جانب سے گندم کیلئے درخواست کی گئی ہے ،   ہمارا فرض ہے خیبرپختونخوا کی گندم کےحوالےسےضرورت پوری کی جائے،10کلوآٹےکاتھیلا 490 روپےمیں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ   پنجاب کابینہ نےرمضان میں دی گئی سبسڈی کی توثیق کی، گھی پرسبسڈی دینےکافیصلہ،کابینہ نےمنظوری دےدی ہے۔

مزید :

بزنسعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

جماعت اسلامی نے خدشات کا اظہا رکر دیا

سپریم کورٹ کی تقسیم اور الجھاؤ قومی اداروں کو ٹکرا دے گا: جماعت اسلامی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *