پنجاب کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ حامد یار ہراج نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا

پنجاب کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ، حامد یار ہراج نے صوبائی وزیر کا حلف …

لاہور (ویب ڈیسک) گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پنجاب کابینہ کا حصہ بننے والے حامد یار ہراج سے حلف لیا۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی شرکت کی، مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم بھی تقریب میں شریک ہوئے، وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، سردار محسن لغاری اور ارکان اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے حامد یار ہراج کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے بھرنے لگے

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.