پنجاب کے دریاؤں میں 10 سال کیلئے مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی

پنجاب کے دریاؤں میں 10 سال کیلئے مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے دریاؤں میں 10 سال کے لیے مچھلی پکڑنے پرپابندی لگا دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دریاؤں، نہروں اور ہیڈ ورکس و بیراجز میں معدوم ہوتی آبی حیات کے پیش نظر محکمہ جنگلات و ماہی پروری پنجاب نے یکم ستمبر2022سے صوبائی حکومت کے زیر انتظام آبی گزرگاہوں او ر آبی ذخائر کو آئندہ دس سال کے لیے ’’آبی پناہ گاہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کمرشکل بنیادوں پر مچھلی پکڑنے پرپابندی لگادی ہے۔

اس ضمن میں 50 کروڑ روپے مالیت سے زائد کے تمام ٹھیکے یکم ستمبر سے منسوخ تصور ہوں گے۔صر ف مخصوص اضلاع میں ’’راڈ لائن‘‘یعنی کنڈی کے ذریعے فی کس 8 کلو وزن تک کی یومیہ 5 مچھلیاں پکڑنے کی اجازت ہوگی جس کیلیے محکمہ ماہی پروری سے 500 تا5 ہزار روپے (ضلع کے مطابق) فیس دیکر پرمٹ لینا ہوگا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پاکستان کی ترکھان لڑکی جس کے انٹرنیٹ پر لوگ دیوانے ہوگئے

پاکستان کی ترکھان لڑکی جس کے انٹرنیٹ پر لوگ دیوانے ہوگئے لاہور (ویب ڈیسک)  پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *