پنجاب کے ضلع خوشاب میں ڈکیتی کے دوران بچہ بھی اغواء، لیکن تھوڑی ہی دیر بعد اہلخانہ کو  کس ملک سے تاوان کی کال موصول ہوگئی ؟ یقین کرنا مشکل 

پنجاب کے ضلع خوشاب میں ڈکیتی کے دوران بچہ بھی اغواء، لیکن تھوڑی ہی دیر بعد …

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے شیر خوار بچے کو اغوا کرنے کے غیر معمولی واقعے میں جنوبی افریقی پولیس سے رابطہ کرلیا ہے، پنجاب پولیس کو خوشاب سے پاکستانی بزنس مین عبدالرحمٰن کے 14 ماہ کے بیٹے محمد جمیل کے اغوا میں جنوبی افریقی گینگ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، وہ  گزشتہ 15 سال سے جنوبی افریقہ میں مقیم ہیں اور دوہری شہریت رکھتے ہیں۔

ڈان نیوز کے  مطابق جنوبی افریقی پولیس نے افریقی گینگ کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے پنجاب پولیس کی درخواست پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، خوشاب پولیس نے گھر میں ڈکیتی کے دوران بچے کے اغوا کے 42 گھنٹوں بعد ہی چوری کیے گئے ایک فون کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور انہیں گرفتار کرلیا۔موبائل فون کی مدد سے ہی پولیس اٹک کے ایک دور دراز علاقے میں موجود کرائے کے گھر تک پہنچی جہاں بچے کو تاوان کے حصول کے لیے رکھا گیا تھا۔

خوشاب کے ضلعی پولیس افسر محمد نوید نے  بتایا کہ شیر خوار بچے کے اغوا میں جنوبی افریقی گینگ ملوث ہے، عبد الرحمٰن کا خاندان خوشاب کے ہدلی گاؤں میں رہائش پذیر ہے جہاں کے کئی دیگر افراد اور خاندان بھی جنوبی افریقہ میں مقیم ہیں، عبد الرحمٰن خود جنوبی افریقہ میں مقیم ہیں جبکہ ان کی اہلیہ، 3 بیٹیاں اور شیر خوار بیٹا گاؤں میں رہتے ہیں۔30 دسمبر کی رات کو 4 مسلح افراد عبد الرحمٰن کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر نقدی، موبائل فون اور 25 تولہ سونا لوٹ لیا، مسلح افراد گھر کا سامان لوٹ کے فرار ہوئے تو گھر والوں کو شیر خوار بچے کی گمشدگی کا احساس ہوا۔

عبد الرحمٰن کی اہلیہ نے بچے کو گھر میں تلاش کیا تاہم ناکامی کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا، محمد نوید کے مطابق پولیس کے لیے اس بات پر یقین کرنا مشکل تھا کہ ڈاکو بچے کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں تاہم گھر والوں کا شک اس وقت درست ثابت ہوا جب عبد الرحمٰن کو جنوبی افریقہ میں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں اغوا کاروں نے بچے کی بحفاظت واپسی کے لیے 10 کروڑ روپے طلب کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ گینگ نے عبد الرحمٰن سے جنوبی افریقہ نمبر سے رابطہ کیا جو کہ خوشاب پولیس کے لیے تشویش کی بات تھی، ان کے مطابق خوشاب پولیس نے آئی جی پولیس کو اس اغوا میں مبینہ طور پر غیر ملکی گینگ کے ملوث ہونے کے بارے میں آگاہ کیا۔محمد نوید کے مطابق معاملے پر غور کے بعد آئی جی پولیس نے اس معاملے پر انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) سے رابطہ کیا جس کے بعد خوشاب پولیس اور آئی بی کی مشترکہ ٹیم لوٹے گئے موبائل فون سے اغوا کاروں کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئی۔

محمد نوید کے مطابق اغوا کاروں نے سم کو موبائل فون سے نکال کر دوسرے فون میں لگایا تھا تاہم آئی بی کی جانب سے اس فون پر نظر رکھی جاتی رہی جس کی وجہ سے پہلے اسے راولپنڈی اور پھر اٹک میں دیکھا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 42 گھنٹوں کی ’انتھک کوششوں کے بعد پولیس اس مقام پر پہنچی اور ایک کرائے کے گھر سے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے بچے کو بھی بازیاب کروایا جسے اغوا کاروں نے گھر کے ایک حصے میں رکھا ہوا تھا، مقدمے میں تحقیقات کے بعد خوشاب پولیس نے جنوبی افریقی پولیس سے رابطہ کرکے انہیں تفصیلات فراہم کیں اور ان سے عبد الرحمٰن کو فون کرنے والے افراد کا ریکارڈ طلب کیا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہورجرم و انصافسرگودھا




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.