پنجاب کے ہسپتالوں میں ٹیکنیکل کیڈرکی خالی آسامیوں پربھرتیوں کااعلان

پنجاب کے ہسپتالوں میں ٹیکنیکل کیڈرکی خالی آسامیوں پربھرتیوں کااعلان

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے کے ہسپتالوں میں ٹیکنیکل کیڈر کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت محکمہ صحت سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

نجی ٹی وی چینل سماء ٹی وی  کے مطابق وزیراعلی نے پنجاب کے ہسپتالوں میں عام آدمی کو ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔انھوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں عام آدمی کے لئےعلاج معالجے کے ساتھ دیگر سہولتوں کی فراہمی کو کم سے کم عرصے میں مکمل کیاجائے اورمفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

حمزہ شہباز نے صوبے کے ہسپتالوں میں خراب آلات و مشینری کو فعال کرنے کے لئے ٹائم لائن کے ساتھ پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں ہیلتھ کارڈ جاری رہے گا۔ڈینگی سے متعلق حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ انسدادِ ڈینگی کے لئے ایس او پیز پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور انسداد ڈینگی کی ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

بھکر میں بس اور کار کی ٹکر ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

بھکر میں بس اور کار کی ٹکر ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *