پنڈ دادنخان میں لڑکی کو غیرت کے نام پرآگ لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا


پنڈ دادنخان میں لڑکی کو غیرت کے نام پرآگ لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

جہلم (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر پنڈ دادنخان میں لڑکی کو غیرت کے نام پر آگ لگا کر قتل کردیا گیا، مقتولہ کے والدین کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق   مقتولہ کے والد محمد نواز اور والدہ سکینہ بی بی پر مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والدین کے بیانات میں تضاد پر قتل کا شک ہوا۔ والدین نے قتل کو اتفاقی حادثہ بنانے کی بھی کوشش کی۔ قتل کا مقدمہ تھانہ پنڈ دادنخان پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقتولہ کا چہرہ اور سر کے بال آگ سے محفوظ تھے جبکہ جسم مکمل جل چکا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابجہلم




Source link

About Daily Multan

Check Also

متحدہ علماء کونسل پاکستان کی تشکیل نو کا اعلان 

متحدہ علماء کونسل پاکستان کی تشکیل نو کا اعلان  لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ علماء کونسل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.