پنکج تریپاٹھی نے شادی کی سالگرہ پر پرانی تصاویر شیئر کردیں

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ اداکار پنکج تریپاٹھی نے اتوار کو اپنی شادی کی سالگرہ منائی، اس موقع پر انہوں نے پرستاروں کے لیے انسٹاگرام پر اپنی اور اپنی اہلیہ کی چند ایسی تصاویر شیئر کیں جو اس سے قبل دیکھی نہیں گئی تھیں۔

 واضح رہے کہ پنکج اور انکی اہلیہ نے اپنی شادی کی 18ویں سالگرہ منائی، ان تصاویر میں سے ایک میں جو کہ غالباً انکی شادی سے قبل کی ہے دونوں پوز دیتے ہوئے مسکراتے نظر آرہے ہیں۔

ایک اور تصویر میں پنکج اور اہلیہ مریدولہ اپنی شادی کے موقع پر ایک دوسرے کو ہار پہنارہے ہیں، جبکہ ان میں ایک حالیہ تصویر بھی شامل ہے۔

گزشتہ برس کی فلم ممی سے کافی شہرت حاصل کرنے والے 46 سالہ پنکج نے اپنے اس انسٹا گرام پوسٹ پر جو کیپشن تحریر کیا وہ کچھ یوں ہے۔ 

ہماری شادی کو 17 برس ہوگئے اس خوبصورت سفر کی چند یادیں شیئر کر رہا ہوں، آپکا شکریہ۔

یاد رہے کہ پنکج اور مریدولہ ایک بیٹی کے والدین بھی ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

لائیو پرفارمنس میں حرامانی کی بے عزتی ہوگئی

کولاج، فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا پاکستانی اداکارہ حرامانی کو بیرونِ ملک لندن میں کنسرٹ کرنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.