لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کانسٹیبل نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، اے ٹی ایم مشین میں پیسے بھول جانے والے شہری کو اس کی رقم واپس لوٹادی۔
سی سی پی او آفس کے مطابق تھانہ رنگ محل کے کانسٹیبل شاہد نے دوران ڈیوٹی اے ٹی ایم مشین کو چیک کیا،اے ٹی ایم ڈیپازٹ مشین میں ایک لاکھ روپے پڑے ہوئے تھے۔ کانسٹیبل نے بینک سے معلومات حاصل کر کے شہری نعمان سے رابطہ کیا اور رقم واپس کر دی۔ شہری نے محکمہ پولیس کو سراہتے ہوئے کانسٹیبل شاہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔