’پولیس ملازمین کی ویلفیئر ترجیح ، ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘آئی جی پنجاب نے دوٹوک اعلان کردیا

’پولیس ملازمین کی ویلفیئر ترجیح ، ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسپکٹر جنرل پولیس(آئی جی) پنجاب راو سردار علی خان نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے دفاتر میں بہترین ماحول کے ساتھ ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،سینٹرل پولیس آفس( سی پی او) کینٹین میں کھانے کے معیار کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مزید بہتر بنایا جائے ۔

 تفصیلات  کے  مطابق سنٹرل پولیس آفس میں مختلف دفاتر ، کینٹین اور پارکنگ ایریا کے دورے کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئےراو سردار علی خان نےکہا کہ سی پی او دفتر میں گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے باقاعدہ مارکنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ پارکنگ کے مسائل میں کمی آئے اور پارکنگ کی گنجائش میں اضافہ ہوسکے،سنٹرل پولیس آفس سمیت پولیس کے تمام دفاتر میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے جائیں  اور لان کی تزئین و آرائش کاکام بروقت مکمل کیا جائے ۔

راو سردار علی خان نےسی پی اوسیکیورٹی پر مامورعملہ کی کارکردگی کوسراہتےہوئےکہاکہ سیکیورٹی اہلکار ہمارے دست و بازو ہیں جنہیں درکار سہولیات کی فراہمی میں کوئی تعطل نہ آنے پائے، پنجاب پولیس ایک ڈسپلنڈ فورس ہے جس میں ڈسپلن معاملات پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔اس موقع  پر اے آئی جی ایڈمن نے آئی جی پنجاب کو سی پی او میں پولیس ملازمین کی ویلفیئر اورمختلف ترقیاتی پراجیکٹس بارے بریفنگ دی ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اہلکاروں کی ویلفیئر سے متعلقہ تمام پراجیکٹس کو موثر  سپر  ویژن سے جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کینٹین سے ملحقہ واش روم میں صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہا رکیااور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

دل کا مریض پاکستانی جسے مالی مدد کی ضرورت پڑگئی 

دل کا مریض پاکستانی جسے مالی مدد کی ضرورت پڑگئی  لاہور (ویب ڈیسک) کہاوت مشہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.