پولیس نے ایمان مزاری کے خلاف درج مقدمہ واپس لے لیا

’ ایمان مزاری اور بلوچ طلبا کےخلاف ایف آئی آر منسوخ کردی گئی ہے‘

اسلام آباد پولیس نے وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایڈوکیٹ ایمان زینب مزاری سمیت بلوچ طلبا کے خلاف درج مقدمہ واپس لے لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کی، ایمان مزاری کی جانب سے زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ  ہم کہہ چکے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے آرڈر کے بغیر ایسے کیسز میں گرفتاری نہیں ہو سکتی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایمان مزاری اور بلوچ طلبا کےخلاف ایف آئی آر منسوخ کردی گئی ہے۔

زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ دفعہ 144 کا غلط استعمال کیا جاتا ہے، چاہتے ہیں عدالت اس کی وضاحت کرے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نےمقدمہ اخراج کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا، عدالت نے وزارت داخلہ، وزارت انسانی حقوق اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کیے تھے۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے بلوچ اسٹوڈنٹس کی لسانی پروفائلنگ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار سید وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *