پولیس نے لاہور کے علاقے ہڈریاہ میں 8 بچی کے قتل کا معمہ حل کر لیا ، قاتل کون نکلا ؟ افسوسناک خبر آ گئی 

پولیس نے لاہور کے علاقے ہڈریاہ میں 8 بچی کے قتل کا معمہ حل کر لیا ، قاتل کون …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارلحکومت کے علاقے تھانہ ہڈیارہ کی حدود میں سنگدل باپ نے دوسری بیوی کو خوش کرنے کیلئے اپنی سگی آٹھ سالہ بیٹی کو قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ کے علاقے میں آٹھ سالہ بچی کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ہے ، پولیس نے حبیبہ کو قتل کرنے والے سنگدل باپ کو گرفتار کر لیاہے اور کیس کو حل کر دیاہے ۔ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ کے مطابق ملزم ارشد نے 2 شادیاں کررکھی تھیں، اور جس بچی کو قتل کیا وہ اس کی پہلی بیوی سے تھی، ملزم نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی، اور اس کا بیٹا اور بیٹی اسی کے پاس ہی رہتے تھے، دوسری بیوی کا دونوں بچوں کی وجہ سے اپنے شوہر ارشد سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

ایس پی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے دوسری بیوی کو خوش کرنے کے لیے تیز دار آلے سے اپنی 8 سالہ معصوم بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا، ملزم نے بیٹی کے قتل کی سنگین واردات کے بعد ایمرجنسی 15 پر اس کی خود کشی کی کال کی تھی، تو پولیس بھی وہاں پہنچ گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ بدبخت باپ نے ہی اپنی بیٹی کو قتل کیا ہے اور ملزم عنقریب اپنے بیٹے کو بھی قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

دل کا مریض پاکستانی جسے مالی مدد کی ضرورت پڑگئی 

دل کا مریض پاکستانی جسے مالی مدد کی ضرورت پڑگئی  لاہور (ویب ڈیسک) کہاوت مشہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.