پولیس نے پنجاب اسمبلی کو ہرطرف سےسیل کررکھاہے، گنگا رام سے پیدل پہنچا ہوں ، ایم پی اے حسن مرتضیٰ


پولیس نے پنجاب اسمبلی کو ہرطرف سےسیل کررکھاہے، گنگا رام سے پیدل پہنچا ہوں ، …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پولیس نے پنجاب اسمبلی کو ہر طرف سے سیل کر رکھا ہے ، پرویزالہٰی کےدورمیں اسمبلی کی بےتوقیری کی مثال نہیں ملتی۔

رکن پنجاب اسمبلی حسن مرتضیٰ نے کہا کہ  گزشتہ  رات اچانک اطلاع ملی 30 مئی کااجلاس آج بلا لیا گیا ،   پنجاب اسمبلی کومحلے کی طرح چلایا جارہا ہے ایسی کیاایمرجنسی لگ گئی کہ اجلاس بلاناپڑا ،  پولیس نےپنجاب اسمبلی کوہرطرف سےسیل کررکھاہے،  راستہ بند ہونے کےباعث گنگارام اسپتال سےپیدل پہنچاہوں ۔

ایم پی اے سمیع اللہ چودھری کی بھی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تکرار ہوئی ، سمیع اللہ چودھری نے کہا کہ  اسمبلی کے تمام داخلی راستے بند ہیں ، پیدل پہنچا ہوں ، ہماری گاڑیوں کو اندر نہیں آنے دیا جارہا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  پولیس کے ایس ایچ او کی جانب سے سمیع اللہ چودھری سے کہا گیا کہ   آپ رکن اسمبلی ہیں توآپ کونہیں روکیں گے،ارکان  اسمبلی کوایوان میں جانےکی اجازت ہے ۔

بعد ازاں سمیع اللہ چودھری پیدل اسمبلی گیٹ کی جانب روانہ ہو گئے ۔

مزید :

قومیالیکشنپنجاب اسمبلیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن آکشن،آمدن میں 100فیصد ریکارڈ اضافہ

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن …    لاہور(جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.