پولیس نے گریٹر اقبال پارک کیس میں گرفتار کئے گئے 71سالہ بزرگ کو رہا کردیا

پولیس نے گریٹر اقبال پارک کیس میں گرفتار کئے گئے 71سالہ بزرگ کو رہا کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کئے گئے 71سالہ بزرگ شہری کو رہا کردیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے 71 سالہ وزیر خاں کو ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم سے دست درازی کے الزام میں شاہدرہ سے گرفتار کیا تھا اور سی آئی اے کوتوالی کی حوالات میں رکھا گیا تھا۔

بزرگ شہری کے بیٹے کا کہنا تھا کہ والد بیمار ہیں اور 14 اگست کو گھر پر ہی موجود تھے لیکن پھر بھی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

یاد رہے کہ یوم آزادی کے دن لاہور میں مینارپاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی، بدتمیزی اور دست درازی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے الزام میں پولیس نے اب تک 100 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کی مدت بڑھانے پر شکریہ ، حافظ طاہر اشرفی کا خادم الحرمین شریفین اور ولی عہد کیلئے پیغام

سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کی مدت بڑھانے پر شکریہ ، حافظ طاہر اشرفی کا خادم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *