پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے   کے خلاف سڑکوں پر آگئی۔ احمد سلمان بلوچ کی قیادت میں کی طرف سے  وحدت روڈ پر  شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے بند گاڑی پر نعرے چسپاں کر کے دھکا لگایا۔

اس موقع پر احمد سلمان بلوچ  کا کہنا تھا کہ کپڑے بیچ کر عوام کو آٹا دینے والے وزیر اعظم کپڑے نہیں لندن کے فلیٹ بیچ کر سستا پٹرول  دیں، وزیر خزانہ سابق حکومت اور آئی ایم ایف کے معاہدوں کا بھاشن سناتے ہیں حالانکہ مہنگائی نا اہل سابقہ حکمران اور بوسیدہ مکس اچار حکومت کی وجہ سے ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگا پٹرول  اور ملک میں  مہنگائی سودی معاشی نظام کی وجہ سے ہے، سودی معیشت کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی بھرپور مہم چلا رہی ہے۔ 

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

جماعت اسلامی نے خدشات کا اظہا رکر دیا

سپریم کورٹ کی تقسیم اور الجھاؤ قومی اداروں کو ٹکرا دے گا: جماعت اسلامی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *