پیٹرولیم لیوی میں اضافہ، مفتاح عمران حکومت آئی ایم ایف معاہدہ سامنے لے آئے


وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق تحریک انصاف کی حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ سامنے لے آئے۔

معاہدے کے مطابق عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا کہ نومبر 2021 میں پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں 4 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے، یہ اضافہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک لیوی 30 روپے فی لیٹر تک نہ پہنچ جائے۔

اس سے قبل سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کو جون 2022 سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی نہیں کرائی تھی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شیخ رشید کا حراست کے دوران بھی دبنگ انداز برقرار

فوٹو، اسکرین گریب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار ہوئے کئی گھنٹے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *