پیٹرول مہنگا ہونے سے سڑکوں پر ٹریفک کم ہوگیا، مبصرین

فائل فوٹو

ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں ٹریفک کے بہاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مبصرین کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز صبح کے اوقات میں ٹریفک کا بہاؤ کم رہا اور ٹریفک جام کے حوالے سے بھی کہیں سے رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں پیٹرول فروخت میں 25 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قیمت بڑھنے کے سبب لوگوں نے غیر ضروری سفر بند کر دیا ہے۔

آج دن کے اوقات میں کاروباری مرکز صدر ٹاؤن میں بھی ٹریفک بہاؤ معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شہری افطار اور ڈنر گورنر ہاؤس میں کرسکتے ہیں، گورنر سندھ

فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے دروازے شہریوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *